Payare Aqaa Ki Payari Adaain

Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

ہیں، کبھی گھر والوں کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں تو کبھی پڑوسیوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہیں،کبھی سسرال والوں کے ساتھ تو کبھی اپنے دیگر رشتے داروں کےساتھ قطعِ تعلقی کرلیتے ہیں،الغرض بدقسمتی سے نہ ہم ظاہر میں سُنّتِ مُصْطَفٰے کے پابند ہیں نہ کردار میں اخلاقِ مُصْطَفٰے کے پیکر،ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زندگی حضور نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق گزاریں ،جیسا کہ

       ہمارے رَبِّ کریم نےاپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی پیروی کرنے کاحکم ارشاد فرمایا:

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پ۲۱،الاحزاب:۲۱)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:بےشک تمہیں رسولاللہ کی پیروی بہتر ہے۔

       مُفتی احمدیار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاس آیتِ مُبارکہ کے تحت فرماتے ہیں:معلوم ہوا کہ کامیاب زندگی وہی ہے جو اُن کے نقشِ قدم پر ہو، اگر ہمارا جینا،مرنا، سونا، جاگنا، حضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے نقشِ قدم پر ہوجائے تو یہ سارے کام عبادت بن جائیں۔         (نور العرفان، پ۲۱، الاحزاب، تحت الآیۃ:۲۱)

جو اپنے دل کے گُلدستے میں سُنت کو سجاتے ہیں                    وہ بے شک رَحمتیں دونوں جہاں کی حق سے پاتے ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سنتوں پر عمل کرنے کی بَرکات

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہ حقیقت ہے کہ جو لوگ اٹھنےبیٹھنے،چلنے پھرنے، سونے جاگنے،کھانے پینے اور گفتگو کرنے میں پیارے پیارے آقا،مدینے والے مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کو اپناتے ہیں تو ربِّ کریم کی رحمتیں ان پر چَھما چَھم برستی ہیں، کیونکہ ٭سُنَّتوں پرعمل