Payare Aqaa Ki Payari Adaain

Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

کرنےوالوں کو ربِّ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے،٭ سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کا شمار ربِّ کریم کے پسندیدہ بندوں میں ہوتاہے،٭سُنَّتوں  پرعمل کرنےوالوں کو خوفِ خُدا نصیب ہوتا ہے، ٭سُنَّتوں پر عمل کرنے والوں کو فکرِآخرت کی سوچ ملتی ہے،٭سُنَّتوں پرعمل کرنے والوں کو حقیقی محبتِ رسول نصیب ہوتی ہے،٭سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کو کئی شہیدوں کا اجروثواب حاصل ہوتاہے، ٭سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کودونوں جہاں میں کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں،٭سُنّتوں پر عمل کرنے والوں کو پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰےکی خُوشنودی و قُرب حاصل ہوتا ہے۔آئیے !سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ بڑھانے کےلئے ایک واقعہ سنتے ہیں :چنانچہ

سنّت پر عمل کی برکت سے مغفرت ہوگئی

       حضرت علی بن حُسین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حضرت ہِبَۃُ اللّٰہ طَبَریرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکو خواب میں دیکھ کر پوچھا:مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ یعنی اللہ کریم نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ حضرت ہِبَۃُ اللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے جواب دیا:اللہکریم نے میری مغفرت فرمادی۔ عرض کی:کس سبب سے؟تو انہوں نے رازدارانہ انداز میں کہا: سُنّتِ مُبارکہ پر عمل کی وجہ سے۔          (سیراعلام النبلاء،رقم:۲۷۴،ھبۃ اللہ بن الحسن، ۱۷/۴۱۹ بتغیر)

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سناکہ سُنَّتِ مُصطفٰےپرعمل کرنےکی برکت سے اللہپاک نے حضرت ہِبَۃُ اللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہکی مغفرت فرمادی،سُبْحٰنَ اللہ!سُبْحٰنَ اللہ! یادرکھئے! ہمارےبزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہم،صحابہ ٔ کرام وصحابیاترَضِیَ اللہُ عَنْہُمآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر سُنّتِ کریمہ کی پَیروی کولازِم وضَروری جانتےتھےاور بال برابربھی کسی مُعَامَلے میں اپنے