Payare Aqaa Ki Payari Adaain

Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

بیان فرماتے ہیں کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُم اَجْمَعِینْ میں سے ایک صحابی  جو کہ درزی تھے، انہوں نے نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی، نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس پُرخُلُوص دعوت کو قُبُول فرما لیا اور آپ مُقَرَّرَہ دن ان صحابی کے ہاں چلے گئے، میں بھی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ اُس دعوت میں موجود تھا، پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خاطر تواضع کے لئے جَو کی روٹی اور سالن پیش کیا گیا جس میں کدُّو اور خشک کیا ہوا نمکین گوشت تھا، کھانے کے دوران میں نے حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دیکھا کہ آپ پیالے کے کناروں سے کدو کی قاشیں تلاش کر رہے ہیں،حضرت انس رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں جب سےمیں نے دیکھا کہ آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کدُّو کواتنا پسندفرماتےہیں،اسی دن سے میں اپنےلئےبھی کدو کوپسندکرنےلگا۔(بخاری،کتاب الاطعمۃ، باب المرق ، ۳/۵۳۷، حدیث۵۴۳۶)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس واقعے سے معلوم ہوا کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ صحابۂ کرامرضَیِ اللہُ عَنْہُم اَجمَعِین کی دلجوئی کے لئے ان کی دعوت قبول فرما لیا کرتے تھے دعوت دینے والا مالدار ہو یا نادار، امیر ہو یا غریب، بزنس مین ہو یا مزدور، اور نا صرف دعوت قبول فرما کر آپ وہاں تشریف لے جاتے تھے بلکہ صاحبِ خانہ جو کچھ آپ کے سامنے پیش کر دیتا آپ کسی ناگواری کا اظہار کئے بغیر اسے کھاتے تھے،اسی واقعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کدو شریف پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی انتہائی پسندیدہ غذا تھی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بڑے شوق سے کدو شریف تناول فرمایا کرتے تھے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمیشہ سچ بولتے تھے

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے! پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مزید پیاری ادائیں