Payare Aqaa Ki Payari Adaain

Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رخصت ہو جائےاور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہئےکہ وہاں سےاٹھ جائے ۔ (ابو داؤد، کتاب الادب،باب فی الجلوس بین الظل والشمس، ۴/۳۳۸ ،حدیث:۴۸۲۱)٭قبلہ رخ ہوکربیٹھیں۔(رسائل عطاریہ، حصہ۲،ص۲۲۹)٭اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت،مَوْلانا شاہ امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتےہیں:پیر واستاذ کی نشست پر ان کی غیبت (یعنی غیر موجودگی )میں بھی نہ بیٹھے۔(فتاوٰی رضویہ، ۲۴/۳۶۹/۴۲۴) ٭جب کبھی اِجتِماع یا مجْلِس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگےنہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔ ٭ جب بیٹھیں تو جوتےاتارلیں آپ کے قدم آرام پائیں گے۔(جامع صغیر، ص۴۰  ، حدیث: ۵۵۴) ٭مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو گناہ معاف ہوجائیں گااور جواسلامی بہن مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تواس کیلئےاس خیرپرمہر لگادی جائےگی۔وہ دعایہ ہے:’’سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ‘‘ ترجمہ: تیری ذات پاک ہےاوراےاللہ!تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں، تیرےسواکوئی معبود نہیں،تجھ سےبخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔( ابو داؤد،کتاب الادب، باب فی کفارۃ المجلس،۴/۳۴۷ حدیث: ۴۸۵۷)٭جب والدین آئیں تو تعظیماً کھڑے ہوجانا ثواب ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)نیز120صفحات پر مُشْتَمِل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔