Taqat-e-Mustafa

Book Name:Taqat-e-Mustafa

اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اللہپاک  کے لئے اُسے سزا دی۔

( مسلم،کتاب الفضائل،باب مباعدتہٖ للآثام۔۔۔ الخ، ص۹۷۸، حدیث:۶۰۵۰) 

آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِنہی اَخْلاقِ کریمانہ کی برکتوں سے فیضیاب ہوکر کئی لوگوں نے اِسْلام قبول کِیا اور بے شُمار لوگوں کی زندگیوں میں ایسا مدنی انقلاب برپا ہوا کہ ہر طرف اسلام کی پھیلنے والی روشنی نے گمراہی وضلالت کے اندھیروں کومِٹا دیااورقتل و غارت گَری کرنے والے خون کے پیاسوں کوجامِ محبت پینا نصیب ہوا۔

دَورِ جہالت تھا ہر سُو جب کُفْر کی ظُلمت چھائی تھی

تم نے حیوانوں جیسے لوگوں کو بھی اِنسان کیا

(وسائلِ بخشش مرمّم،ص۱۹۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہمارا کردار اور درگزر

        اےعاشقانِ رسول!آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِسی طرزِ عمل(یعنی حُسنِ اَخلاق) کو سامنے رکھتے ہوئے آج ہم غورو فکر کریں کہ ہمارا اخلاق کیسا ہے ، ہم  تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اپنے اوپر لازم سمجھتے ہیں ،کوئی ہم سے بداخلاقی  سے بات کرے تو ہم اُس کو اُس سے بڑھ کر بداخلاق بن کر دکھانا پسند کرتے ہیں ، کسی سے کوئی غلطی بھی ہو جائے اور وہ اس پر معافیاں مانگتا پِھرے تب بھی ہم اسے مزہ چکھانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ یہ سب دِین سے دُوری اور جہالت والے کام ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

            پىارے پىارے اسلامى بھائىو!جس طرح دوسرے خصائص میں آقا عَلَیْہِ السَّلَام کا کوئی