Book Name:Sharm-o-Haya Kisy Kehty Hen
شرم حیا کی اہمیت پر احادیثِ طیبہ :
آئیے! شرم و حیا کی اہمیت سے مُتَعلِّق چند احادیثِ طیبہ سنتے ہیں :
ارشاد فرمایا : بے شک حیا اور ایمان آپس میں ملے ہوئے ہیں ، تو جب ایک اُٹھ جاتا ہے تو دوسرا بھی اُٹھا لیا جاتا ہے۔ ([1])
ارشاد فرمایا : بے شک ہر دین کا ایک خُلْق ہے اور اسلام کا خُلْق حیا ہے۔ ([2])
ارشاد فرمایا : بے حیائی جس چیز میں ہو اسے عیب دارکر دیتی ہے اور حیا جس چیز میں ہو اسے زینت بخشتی ہے۔ ([3])
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! غور کیجئے! اسلام میں شرم و حیا کی کتنی اہمیت ہے ، ایک حدیث میں فرمایا گیا کہ ایمان و حیاآپس میں ملے ہوئے ہیں ، جب ایک بھی ختم ہوتاہے تو دوسرا خودبخود(Automatic) ختم ہوجاتا ہے۔ آج اسلام کے دشمنوں کی یہی سازش ہے کہ مسلمانوں سےکسی طرح چادرِ حیا کھینچ لی جائے ، جب حیا ہی نہ رہے گی تو ایمان خود ہی رخصت ہو جائے گا۔
آج ہمارے مُعاشرے میں کیسی کیسی بے حیائیاں ہورہی ہیں ، آئیے کچھ سنتے ہیں : ٭ فُحش یعنی بے حیائی والی گفتگو کرنا۔ ٭ گالیاں دینا۔ ٭ چُست یعنی بدن