Iman ke Salamti

Book Name:Iman ke Salamti

کرے جس طرح آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔([1])

جہنم کی ہولناکیاں

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جس بد نصیب کا کفر پر خاتمہ ہوگا وہ عذابِ قبر میں تو گرفتار ہوگا ہی ،اس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں بھی جانا پڑے گا اور جہنم کی ہولناکیاں بڑی سخت ہیں۔صدرُ الشَّریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ جہنم کی ہولناکیاں بیان کرتے ہوئے نقل فرماتے ہیں:٭حضرت جبرئیل  عَلَیْہِ السَّلَام     نے پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم سے قسم کھا کر عرض کی: کہ اگر جہنم سے سُوئی کے ناکے کے برابر (سوراخ)کھول دیا جائے تو تمام زمین والے سب کے سب اس کی گرمی سے مر جائیں اور ٭قسم کھا کر کہا : کہ اگر جہنم کا کوئی داروغہ (یعنی محافظ و نگران) اہلِ دنیا پر ظاہر ہو تو زمین کے رہنے والے سب کے سب اس کی ہیبت (Horror) سے مر جائیں اور ٭ قسم کے ساتھ بیان کیا کہ اگر جہنمیوں کی زنجیر کی ایک کڑی دنیا کے پہاڑوں پررکھ دی جائے تو کانپنے لگیں اور انہیں قرار نہ ہو، یہاں تک کہ نیچے کی زمین تک دھنس جائیں۔٭یہ دنیا کی آگ (جس کی گرمی اور تیزی سے کون واقف نہیں کہ بعض موسم میں تو اس کے قریب جانا مشکل ہوتا ہے، پھر بھی یہ آگ) خدا سے دعا کرتی ہے کہ اسے جہنم میں پھر نہ لے جائے، مگر تعجب ہے انسان سے کہ جہنم میں جانے کا کام کرتا ہے اور اُس آگ سے نہیں ڈرتا جس سے آگ بھی ڈرتی اور پناہ مانگتی ہے۔  ٭


 

 



[1]  مسلم، کتاب الایمان، باب بیان خصال من اتصفالخ، ص ۴۷، حدیث:۱۶۵