Book Name:Iman ke Salamti
پہنچائیں گے دُولہا کی طرح۔([1])
امامِ عشق و مَحَبَّت،اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ”حدائقِ بخشش“میں اسی بات کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے کیا خُوب ارشاد فرماتے ہیں:
ستّر ہزار صُبْح ہیں سَتّر ہزار شام
یُوں بندَگیِ زُلف و رُخ آٹھوں پہر کی ہے
(حدائق بخشش،ص۲۲۰)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننے سے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کرلیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کےعمل سے بہتر ہے۔([2])
مسئلہ:نیک اور جائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔
٭اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ٭پوری توجہ کےساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے، ٭ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے٭اگر آپ کے پاس قلم(Pen/Pencil)، ڈائری ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد