Book Name:Iman ke Salamti
گناہوں کی معافی اورسچی توبہ کی بھیک طلب کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنےکی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نبوّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نےمیری سنّت سے مَحَبّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔ ([1])
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آیئے!امیر ِاہلسنّت،حضرت علّامہ مولانامحمد الیاس عطارقادریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’163مَدَنی پھول‘‘سےلباسپہننےکی سنتیں اور آداب سنتی ہیں:پہلےدو(2)فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَمُلاحظہ کیجئے: ٭جِنّ کی آنکھوں اور لوگوں کے سِتْرکےدرمیان پردہ یہ ہےکہ جب کوئی کپڑے اُتارےتو بِسْمِ اللہکہہ لے۔([2]) حکیمُ الاُمَّت،حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جیسے دیوار اور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہاللہ پاک کا ذکر جِنّات کی نگاہوں سےآڑ بنےگا کہ جِنّات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔([3])