Iman ke Salamti

Book Name:Iman ke Salamti

جو کُفر سے نکالنے کے بعد کُفر میں لوٹنے کو اسی طرح ناپسند کرے جس طرح آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔([1])

جہنم کی ہولناکیاں

پیاری  پیاری اسلامی بہنو!جس بد نصیب کا کُفر پر خاتمہ ہو اسےعذابِ قبر میں تو گرفتار ہونا ہے اس کے ساتھ ہمیشہ کے لئے جہنم میں بھی جانا پڑے گا اور جہنم کی ہولناکیاں بڑی سخت ہیں۔صدرُ الشَّریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہجہنم کی ہولناکیاں بیان کرتے ہوئے نقل فرماتے ہیں:

٭حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے پیارے آقا،مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم سے قسم کھا کر عرض کی: کہ اگر جہنم سے سوئی کے ناکے کے برابر (سوراخ)کھول دیا جائے تو تمام زمین والے سب کے سب اس کی گرمی سے مر جائیں اور ٭قسم کھا کر کہا : کہ اگر جہنم  کا کوئی داروغہ (یعنی محافظ و نگران) اہلِ دُنیا پر ظاہر ہو تو زمین کے رہنے والے کُل کے کُل اس کی ہیبت(Horror)سے مر جائیں اور ٭ اگر جہنمیوں کی زنجیر کی ایک کڑی دُنیا کے پہاڑوں  پررکھ دی جائے تو کانپنے لگیں اور انہیں قرار نہ ہو،یہاں تک کہ نیچےکی زمین تک دھنس جائیں۔ ٭یہ دُنیا کی آگ (جس کی گرمی اور تیزی سے کون واقف نہیں کہ بعض موسم میں تو اس کے قریب جانا شاق ہوتا ہے، پھر بھی یہ آگ) خُدا سے دعا کرتی ہے کہ اسے جہنم میں پھر نہ لے جائے، مگر تعجب ہے انسان سے کہ جہنم میں جانے کا کام کرتا ہے اور اُس آگ سے نہیں ڈرتا جس سے آگ بھی ڈرتی اور پناہ مانگتی


 

 



[1]مسلم، کتاب الایمان، باب بیان خصال من اتصفالخ، ص ۴۷، حدیث:۱۶۵