Iman ke Salamti

Book Name:Iman ke Salamti

٭جوکپڑاپہنےاوریہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ۔تواس کے اگلے پچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔([1]) ٭جو باوُجُودِ قدرت زیب و زینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پر چھوڑدےتو اللہ پاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائے گا۔([2])  ٭لباس حلال کمائی سےہو اور جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو، اس میں فرض ونَفل کوئی نماز قَبول نہیں ہوتی۔٭ پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے)  مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئے پھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں، ٭اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئے اور جب (کُرتایا پاجامہ) اُتارنے لگیں تو اس کے برعکس (یعنی اُ لٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سے شروع کیجئے، مردمردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنےچھوٹےبچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات)اور120صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اوراَمیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےدورسالے101 مَدَنی پھول“اور”163 مَدَنی پھول“ ہَدِیَّۃً طلب کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]شعب الایمان،باب الملابس والاوانی، ۵/۱۸۱،حدیث:۶۲۸۵

[2]ابوداود،کتاب الادب،باب من کظم غیظا، ۴/۳۲۶ ،حدیث: ۴۷۷۸