Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے الیکٹرونک میڈیا کی دنیا  میں ایک اور شاندار  انقلابی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ عظیمُ الشَّان کارنامہ اور خوشی کی بات یہ ہے کہ یکم ربیعُ الاوّل1441 سنِ ہجری بمطابق30اکتوبر2019 عیسوی سے مَدَنی چینل پر بچوں کے لئےKids Madani Channel  کے نام سے خصوصی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے ، جس کا دورانیہ پاکستانی وَقْت کے مطابق روزانہ شام 4بجے سے لے کر 6 بجے تک ہوتا ہے۔ لہٰذا موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے بچوں بچیوں کو دو گھنٹے کی یہ مختصر سی نشریات ضرور دکھائیے اور اس کی برکتیں پائیے۔

108سے زائد شعبہ جا ت میں مختلف اندازسے سُنّتوں کی خدمت اورنیکی کی دعوت پہنچانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات  کےسلسلے میں کی جانے والی یہ کوششیں سورج  کی طرح روشن ہیں ، جن  کااعتراف آج دنیا بھر میں عاشقانِ رسول عُلَما و عالمات اورعوام کررہے ہیں۔

               اللہ   پاک کے فضل وکرم ، نگاہِ مُصْطَفٰے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے اِخلاص ، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دن رات کی کوششوں ، عُلمائے اہلسنّت کی دُعاؤں اورفیضانِ اولیا سے مالامال عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی بڑی تیزی کے ساتھ جانبِ مدینہ رواں دواں ہے۔ اللہ    پاک ہمیں بھی اِس مَدَنی  ماحول سے وابستہ ہوکردِینِ اسلام کی سربُلندی کے لیے اپنا وقت اور اپنا مال پیش کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

جوتے پہننے کی سنتیں اور آداب

                                                پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!امیرِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’101 مَدَنی پھول‘‘سےجوتے پہننے  کی سنتیں اورآداب سنتی ہیں۔ فرمانِ مصطَفٰے   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   : (1) جوتے کثرت