Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
ضروری ہے ، یہ بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گی۔ مسلسل کوشش کتنی بڑی بڑی کامیابیاں دلوا سکتی ہے ، اس کے واقعات سمیت کئی اور نکات بھی آج کے بیان میں سنیں گی۔
آئیے! کوشش کی اَہَمِّیَّت پر مُشْتَمِل ایک سبق آموز حکایت سنتی ہیں :
کہتے ہیں : ایک بادشاہ نے کسی علاقے کو فتح کرنے کے لیے چھ(6) سے زیادہ بار حملے کئے مگر وہ علاقہ فتح کرنے میں ناکام رہا۔ جب اس کا آخری حملہ بھی ناکام ہوگیا تو وہ تھک کر مایوسی کی حالت میں کمرے میں آرام کرنے کی غرض سے لیٹ گیا۔ لگاتار ناکام ہوجانے والے حملوں کا سوچتے ہوئے اچانک اس کی نظر کمرے کی دیوار پر چڑھتی ہوئی ایک چیونٹی پر پڑی۔ جو بار بار گِرنے کے باوجود دیوار پر چڑھنے کا ارادہ نہیں چھوڑتی تھی۔ کئی بار تو وہ دیوار(Wall)کے آخری سِرے کے بہت ہی قریب پہنچ جاتی مگر پھر نیچےگِر جاتی اور دوبارہ سے دیوار پر چڑھنے کی کوشش میں لگ جاتی۔ آخرکار مسلسل کوشش کے بعد وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوہی گئی۔ بادشاہ نے چیونٹی کی اس سخت کوشش کو دیکھا تو اس کے اندر انقلاب پیدا ہوا ، اس نے مایوسی کو دُور بھگایا ، ایک نئے جوش و جذبے سے پھر اسی علاقے پر حملہ کیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
چیونٹی کی کوشش سے سبق حاصل کیجئے
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس حکایت سے معلوم ہوا!مسلسل کی جانے والی کوشش اور محنت کبھی نہ کبھی ضرور رنگ لاتی ہے ، اپنے مقصد کو پانے کےلیے ایک چیونٹی کے کردار میں ہمارے