Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

کےجاگنے کاانتظارنہیں کرتےرہے؟اللہپاک ہمیں اپنے والدین کو راضی رکھنے  کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

پیاری پیاری اسلامی بہنو !ہم سُن رہی  ہیں کہ کوشش کرنے والے لوگ کیسے کامیاب ہو تے ہیں۔ یاد رکھئے!عبادت کے لیے علم کی ضرورت اور علم حاصل کرنے کے لیے کوشش بہت ضروری ہے۔ آئیے! اس بارے میں ایک  بہت بڑے عالِم  صاحب کا واقعہ  سنتی ہیں  کہ ان کی کوششوں کی وجہ سےان پر کیسا کرم ہو ا ، چنانچہ

کوشش کرنے والاکامیاب طالبِ علم

                             حضرت علامہ سَعدُالدین تَفتازَانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جن کی  کتابیں عالِم کورسکےنصاب میں شامل ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہقاضی عبدالرحمٰن شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے حلقۂ درس میں سب سےزیادہ  کم ذہن طالب علم تھے ، بلکہ  کم ذہن ہونے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مثال دی جاتی تھی۔ لیکن اس کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ہمت نہ ہاری بلکہ کسی کی بات کو خاطر میں لائے بغیر اپنے اسباق پڑھنے اور یاد رکھنے کے لئےکوشش اورمحنت  جاری رکھی۔ ایک دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سبق یادکرنےمیں مصروف تھے کہ ایک اجنبی شخص نے آکر کہا : سعدُالدِّین! اُٹھو ، ہم گُھومنے پِھرنےچلتےہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے فرمایا : “ مجھےگھومنے پھرنے کےلیے پید انہیں کیاگیا۔ ( میری حالت ایسی ہےکہ) مطالعے کے باوجود مجھےکچھ سمجھ  نہیں آتا تومیں بھلا  کس طرح سیرکو جاسکتا ہوں؟یہ سُن کروہ شخص  چلاگیا لیکن کچھ دیر بعدپھر لوٹ  آیا اورگھومنے پھرنے کےلیے چلنےکو کہا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے وہی جواب دُہرایا۔ وہ پھر چلاگیا لیکن کچھ دیربعددوبارہ لوٹ آیااوراب کی بارکہنےلگا : آپ کو رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یادفرمارہے ہیں۔ یہ