Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
(1)…جو(لوگ)اللہ پاک کی فرمانبرداری کرنے کی کوشش کریں گے ، اُنہیں ضرور ثواب کے راستے دِکھائے جائیں گے۔
(2)… جو لوگ توبہ کرنے میں کوشش کریں گے ، ضرور انہیں اِخلاص کے راستے دِکھائے جائیں گے۔
(3)… جو لوگ علم حاصل کرنے میں کوشش کریں گے ، ضرور انہیں عمل کی راہیں دِکھائی جائیں گی۔
(4)… جو(لوگ) سُنّت کو قائم کرنے میں کوشش کریں گے ، انہیں جنت کے راستے دِکھائے جائیں گے۔
(صراط الجنان ، ۷ / ۴۰۹ ملخصاً)
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس آیتِ کریمہ اور اس کی تفسیر سے معلوم ہوا ! جو اسلامی بہن اچھا کام کرے گی وہ اس کا پھل بھی اچھا ہی پائے گی۔ اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے*جو والدین(Parents) کی فرمانبرداری میں کوشش کرے گی تو دنیاوآخرت میں کامیابیاں اس کے قدم چُومیں گی۔ *جو اسلامی بہنوں کو کھانا وغیرہ کھلانے میں کوشش کرے گی ، آخرت کے مراحل اس کےلیے آسان ہوتے جائیں گے ، *جو صدقہ دینے میں کوشش کرتی رہے گی ، *جو گناہوں سےتوبہ میں کوشش کرے گی ، اُسے اِخلاص کی دولت نصیب ہوگی ، *جو طلب ِعلم میں کوشش کرے گی ، اسے میدانِ عمل میں کامیابی نصیب ہوگی ، *جو سُنّتیں اپنانے اور سُنّتیں پھیلانے میں کوشش کرے گی تو جنّت جیسی نعمت کی حق داربنے گی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!رضائے الٰہی حاصل ہونا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہئے۔ رضائے الٰہی ملنے سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور آخرت بھی جگمگا اُٹھتی ہے۔ انسان کوکوشش کے بعدکامیابیوں سے نوازنے والا ربِّ کریم اپنے کلامِ پاک میں اِرشاد فرماتاہے :