Book Name:Sadqa ke Fawaid
دُعاؤں سے نوازتے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اللہ پاک کےا س مقبول ولی کی دعائیں پانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ کیا معلوم ان کی کون سی دعا ہماری دنیا و آخرت کو بہتر بنا دے۔
اسی حکایت سے یہ بھی معلوم ہوا!جو اللہ پاک کی راہ میں اِخْلاص کے ساتھ صَدَقہ کرتا ہے ، اللہ پاک اُس کو ضرور اَجْر عطا فرماتا ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ وقتاً فوقتاً جتنی توفیق ہو ضرور صَدَقہ کِیا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی بے شُمار دینی و دُنیاوی برکتیں حاصِل ہوں گی۔ اللہ پاک کی راہ میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی اَہمیّت و فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ خُود ہمارے پیارے ربِّ کریم نے قرآنِ کریم میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کا حکم اِرْشاد فرمایا اور مختلف مقامات پرصَدَقہ و خَیْرات کرنے والوں کی تعریف بھی فرمائی ہے ، چنانچہ
پارہ 1سورۃُ البَقَرہ کی آیت نمبر 2 اور3 میں ارشاد ہوتا ہے :
هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲) الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ(۳) (پ۱ ، البقرۃ : ۳ ، ۲)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اس میں ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے۔ وہ لوگ جو بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے کچھ (ہماری راہ میں )خرچ کرتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!واقعی بہت خُوش نصیب ہیں وہ اسلامی بہنیں جو اپنے مال کے وہ حُقُوق ادا کر تی ہیں جن کا ادا کرنا ان پر لازم و ضروری ہے ، ٭جو خُوش دِلی سے وقت پر پوری پوری زکوٰۃوفطرہ ادا کرتی ہیں ، ٭ جو اپنے مال کو ماں باپ ، بہن بھائی اور اولاد پر خَرْچ کرتی ہیں ، ٭جو اپنے رِشتہ داروں(Relatives)کی مَوْت پر اُن کو ثواب پہنچانے کے لیے سوئم ، دَسواں ، چالیسواں اوربرسی وغیرہ کر کے غریبوں اور محتاجوں کو کھانا کِھلاتی ہیں۔ ٭ جو ثواب پہنچانے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کر تی ہیں ، ٭ جو اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ لنگرِ رضویہ کرتی ہیں ، ٭جو لوگوں کےحُقُوق کا لِحاظ رکھتے ہوئے اِخْلاص کے ساتھ قُرآن خوانی ، اِجْتماعِ ذِکْر و نَعْت اور سُنّتوں بھرے اِجْتماعات پر خَرْچ کرتی ہیں ، ٭جو جامعات المدینہ ، مدارس المدینہ اور دیگر شعبہ جاتِ دعوتِ اسلامی کی تَعْمِیْر و ترقّی اور اَخْراجات میں حِصّہ لیتیہیں ، ٭جودِینی طالِبات پر اپنا مال خَرْچ کرتی ہیں۔ اخلاص کے ساتھ اس طرح خرچ کرنے والوں کو اللہ پاک اپنے فَضْل سے دُگنا بلکہ اِس سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا۔ آئیے! آپ بھی اللہ پاک کی رِضَا کے لئےاپنا چندہ دعوتِ اسلامی کو دیجئےاور دُوسروں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! قرآن و حدیث میں صَدَقہ و خیرات کرنے اور اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے