Andheri Qabar

Book Name:Andheri Qabar

۔ پندرہویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادِری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    نے ہمیں اِس پُر فتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشتمل شریعت و طریقت کا جامع مَجمُو عہ بنام مدنی انعامات  عطا فرمائے ہیں۔ آپ  نے مسلمانوں کی دُنیا وآخرت بہتر بنانے کے لیے سوال نامے کی صورت میں اسلامی بھائیو ں کے لیے72 ، اسلامی بہنوں کے لیے63 ، دِینی طلبۂ کرام کے لیے 92 ، دِینی طالبات کے لیے 83 ، جبکہ بچوں اوربچیوں کے لیے 40اور اسپیشل افراد(یعنی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں )کے لیے 27مدنی انعامات عطافرمائے ہیں ۔ آپ بھی مدنی انعامات کا رسالہ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃ ً حاصل کیجئے اور روزانہ محاسبے کے ذریعے  مدنی انعامات کے رسالے کے خانے  پُر کر کے  ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ   کو اپنے یہاں کے دعوت ِاسلامی کے ذمّہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنائیے ۔

روزانہ محاسبہ کرنے کا اِنعام

آئیے! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہارسُنیے ، چنانچہ ایک اسلامی بھائی مدنی قافلے میں تھے کہ جنابِ رِسالت مَآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خواب میں تشریف لے آئے۔ ابھی جلووں میں ہی گُم تھے کہ لَب ہائے مُبارَکہ کو جُنبِش ہوئی ، رَحمت کے پُھول جَھڑنے لگے اور اَلْفاظ کچھ یُوں تَرْتِیْب پائے : “ جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ مدنی انعامات کے ذریعے اپنا محاسبہ کرتے ہیں میں اُنہیں اپنے ساتھ جَنَّت میں لے جاؤں گا “

مِرے تم خَواب میں آؤ ، مِرے گھر روشنی ہوگی                     مِری قسمت جگا جاؤ ، عِنایت یہ بڑی ہوگی