Andheri Qabar

Book Name:Andheri Qabar

القرآنالخ ، ۳۱۴ ،  حدیث : ۱۸۷۴)  ایک اور حدیثِ پاک میں ہے کہ تین قسم کے لوگ بروزِ قیامت سیاہ کَسْتُوری کے ٹِیلوں پر ہوں گے ، انہیں کسی قسم کی گھبراہٹ نہ ہو گی ، نہ ان سے حساب لیا جائے گا۔ (ان میں سے ایک)وہ شخص ہےجس نے رِضائے الٰہی کے لئے قرآنِ کریم کی تلاوت کی اور لوگوں کی اِمامت کی جبکہ وہ اس سے خُوش ہوں۔ ‘‘(شعب الایمان  ،  باب فی تعظیم القرآن ،  ۲ / ۳۴۸ ،  حدیث :  ۲۰۰۲) اللہ پاک ہمیں تلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   

چوتھا عمل  اللہ پاک کاذِکرکرنا

                             حضرت علامہ فقیہ ابُواللَّیث سمرقندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بیان کردہ قبر میں کام آنے والے اعمال میں سے چوتھا عمل ذِکرِ الٰہی ہے۔ ہمارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان ہے : جب بھی لوگ اللہ  پاک کے ذکر کے لیے بیٹھتے ہیں تو انہیں فرشتے ڈھانپ لیتے ہیں ، رحمتِ الٰہی انہیں اپنی آغوش میں لے لیتی ہے اور ان پر سکینہ کا نزول ہوتا ہے۔ (مسلم ،  کتاب الذکر و الدعاء الخ  ،  باب فضل الاجتماع علی تلاوۃالخ ،  ص۱۱۱۱ ،  حدیث :  ۶۸۵۵)

                             پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم نے قبر میں کام آنےوالےچار (4) نیک اعمال کےمُتَعلِّق سنا ، حضرت علامہ فقیہ ابُواللَّیث سمرقندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بیان کردہ روایت کے مطابق 4بُرے اعمال ایسے بھی ہیں کہ قبر میں سلامتی کےلیے ان سے بچنا از حد ضروری ہے ، آئیے!سُنتے ہیں کہ وہ 4اعمال کون کون سے ہیں؟

پہلا عمل  جھوٹ