Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
آسانی کے ساتھ پُل صِراط سے گزرے گا اوراُس(جانور) کا ہرعُضو مالِک( یعنی قربانی پیش کرنے والے مسلمان)کے ہر عُضو (کیلئےدوزخ سے آزادی) کا فِدیہ بنے گا۔ (مرقاۃ المفاتیح ، ۳ / ۵۷۴ ، تحت الحدیث : ۱۴۷۰ ، مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۳۷۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! بیان کردہ احادیثِ مبارَکہ سے معلوم ہوا!عیدِ قربان پر اللہ پاک قربانی کا فریضہ سَر انجام دینے والے خوش نصیبوں کو اُن کے جانوروں کے ہر بال کے بدلے ایک نیکی عطا فرماتاہے۔ قربانی کرنے والوں کو دوزخ کی آگ سے نجات ملتی ہے۔ جانور کے خون کا پہلا قطرہ زمین پرگِرنے سے پہلے پہلے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔ قیامت کے دن قربانی نیکیوں کے پلڑے میں رکھی جائے گی تووہ بھاری(Heavy)ہو جائے گا اور قربانی کرنے والامسلمان اپنے جانور پر سُوار ہوکر پُل صراط سے آسانی کے ساتھ گزرجائے گا۔ لہٰذاجومسلمان(مردو عَورت ، بالغ ، مُقیم )مالکِ نصاب ہو(یعنی اُس کے پاس ساڑھے باوَن تولے چاندی یا اِتنی مالیَّت کی رقم یا اِتنی مالیَّت کا تجارت کا مال یا اِتنی مالیَّت کا حاجتِ اَصلِیَّہ کے علاوہ سامان ہو اور اُس پر اللہ کریم یا بندوں کا اِتنا قرضہ نہ ہو جسے ادا کر کے ذِکر کردہ نصاب باقی نہ رہے)توایسے پرشرعاًقربانی واجب ہے۔ (ابلق گھوڑے سوار ، ص ۶) لہٰذااُسے چاہیے کہ وہ خوش دلی کے ساتھ قربانی کا فریضہ سرانجام دے اور ساتھ ساتھ قربانی کے مسائل بھی سیکھنے کی کوشش کرے کیونکہ جس پر شرعی اُصولوں کی بنا پرقربانی واجب ہے ، اُس پر قربانی سے مُتعلِّق مسائل سیکھنا بھی لازم ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! ہم اِسلامی مہینے ذُو الْحِجَّہ کی فضیلت اورقربانی کے بارے میں سُن رہی تھیں۔ عموماً عیدِ قُربان کے موقع پر گوشت کی کثرت کے باعث سبزیاں اور دالیں پکانے کھانے