Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
روزوں کے فضائل بھی سُنیں گی۔ اے کاش! ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سُننے کی سعادت نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
کس چیز نے روزہ رکھنے پر آمادہ کیا؟
حضرت عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا بیان فرماتی ہیں : ایک جوان اَحادِیثِ رسول سُنا کرتا تھا ، ذُو الْحِجَّہ کا چاند نظر آیا تو اُس نے روزہ رکھ لیا ، جب پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ خبر ملی تو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُسے بُلایا اور پوچھا : تجھے کس چیز نے روزہ رکھنے پر آمادہ کیا؟اس نے عَرْض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم!میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، یہ حج و قربانی کے دن ہیں ، شاید اللہ پاک مجھے بھی اُن کی دعاؤں میں شامل فرمالے۔ حُضورِپاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : تیرے ہر دن کے روزے کا اَجر(ثواب) سو (100) غلام آزاد کرنےکے برابر ، سو(100)اُونٹوں کی قربانیوں اور راہِ خدا میں دیئے گئے سو(100) گھوڑوں کے اَجر کے برابر ہے۔ جب آٹھویں ذُوالْحِجَّہ کا دن ہوگا تو تجھے اُس دن کے روزے کا ثواب دو ہزار(2000) غلام آزاد کرنے ، دو ہزار(2000) اُونٹ کی قربانی کرنے اور راہِ خدا میں سُواری کیلئے دو ہزار (2000) گھوڑے دینے کے برابر حاصل ہوگا۔ جب نویں کا دن ہوگا تو تجھے اُس دن کے روزے کا ثواب ہزار (1000) غلام آزاد کرنے ، ہزار (1000)اُونٹوں کی قربانی اور راہِ خدا میں سُواری کے لئے دیئے گئے ہزار (1000) گھوڑوں کے اَجر کے برابر ہوگا۔ (اللآلیء المصنوعۃ للسیوطی ، کتاب الصیام ، ۲ / ۹۱ملتقطاً)(البتہ “ حج کرنے والے پر جو عَرَفات میں ہے ، اُسے عَرَفَہ(یعنی9ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام) کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے۔ “ )(بہار ِشریعت ، حصہ : پنجم ، ۱ / ۱۰۱۰)