Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
اللہ پاک اُس کو دوسرے جُمُعہ تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن تَرَشْوائے (کاٹے) تو رَحمت آئیگی اور گناہ جائیں گے۔ (دُرِّمُختار ، رَدُّالْمُحتَار ، ۹ / ۶۶۸۔ بہارِشريعت حصّہ۱۶ ص ۲۲۵ ، ۲۲۶) * ہاتھوں کے ناخُن کاٹنے کے منقول طریقے کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے : پہلے سیدھے ہاتھ کی شَہادت کی اُنگلی سے شُرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی) سَمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑدیجئے ۔ اب اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) سے شُروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔ اب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخُن کاٹا جائے۔ (دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۷۰ ، اِحْیاءُ الْعُلُوم ، ۱ / ۱۹۳ ) * پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی)سے شُروع کر کے تر تیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شُروع کر کے چھنگلیا سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔ (اَیضاً) * جَنابت کی حالت (یعنی غُسل فَرْض ہونے کی صورت ) میں ناخُن کاٹنامکروہ ہے۔ (عالَمگیری ، ۵ / ۳۵۸) * دانت سے ناخُن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا اندیشہ ہے۔ (اَیضاً) * ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے ۔ (اَیضاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد