Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

                             پارہ30سُوْرَۃُ الفَجْر کی آیت نمبر1 اور2 میں اِرشادِ باری ہے :

وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲)    (پ۳۰ ، الفجر : ۱ ، ۲)

ترجَمۂ کنز العرفان : صبح کی قسم۔ اور دس راتوں  کی۔

حضرت عبدُاللّٰہ بن عباس  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا بیان فرماتے ہیں : اِن دس(10) راتوں سے مُراد ذُوالْحِجَّہ کی پہلی 10 راتیں  ہیں  کیونکہ یہ زمانہ حج کے اَعمال میں  مشغول ہونے کا زمانہ ہے۔ (خازن ،  الفجر ، تحت الآیۃ : ۱ ، ۴ / ۴۰۱)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اَحادیثِ مبارَکہ میں بھی مختلف مقامات پر اِن دس(10) دنوں اور راتوں کے فضائل بیان ہوئے ہیں۔ آئیے!ترغیب کے لئے5فرامینِ  مصطفےسنتی ہیں ، چنانچہ

ذُو الْحِجَّۃ کےپہلے 10دنوں کے فضائل

(1)اِرشاد فرمایا : اللہ کریم کے نزدیک کوئی بھی دن عشرۂ ذُوالْحِجَّہ سے زیادہ نہ عظیم ہے اور نہ اِن دنوں سے بڑھ کر کسی دن کا نیک عمل اُسے محبوب ہے ، لہٰذا اِن دنوں میں تہلیل(یعنی لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ) ، تکبیر(یعنی اَللہُ اَکْبَر)اورتحمید(یعنی اَلْحَمْدُلِلہِ) کی کثرت کرو۔   (مسنداحمد ، مسندعبداللہ بن عمر ، ۲ /  ۳۶۵ ،  حدیث :  ۵۴۴۷)

(2)اِرشاد فرمایا : اللہ پاک کے نزدیک عشرۂ ذُوالْحِجَّهکے دنوں سے افضل کوئی دن نہیں۔

(ابن حبان ، کتاب الحج ، باب الوقوف بعرفة...الخ ، ذکررجاء العتق من النار...الخ ، ۶ / ۶۲ ، حدیث : ۳۸۴۲)

(3)اِرشاد فرمایا : جن دنوں  میں  اللّٰہ پاک کی عبادت کی جاتی ہے ، اُن میں  سے کوئی دن ذُوالْحِجَّه کے دس(10) دنوں  سے زیادہ پسندیدہ نہیں ، اِن میں سے(دس(10) ذُوالْحِجَّه کے علاوہ) ہر دن کا روزہ ایک سال