Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ذُو الْحِجَّہ شریف کے اِبتدائی 10دن میں کیا کریں؟

                             سُبْحٰنَ اللہ! آپ نے سُنا کہ ماہِ ذُوالْحِجَّہ شریف کے اِبتدائی  10 دن بھی کس قدر برکتوں اور رَحمتوں والے ہوتے ہیں ، جن میں ربِّ کریم کی رَحمت بندوں پر جُھوم جُھوم کر برس رہی  ہوتی ہے ، جو کوئی  خوش نصیب مسلمان اِن دنوں میں رِضائے الٰہی کے لئے پہلی ذُوالْحِجَّۃسے نویں ذُوالْحِجَّۃ تک روزے رکھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اللہ کریم اُس کو ہزاروں  غلام آزاد کرنے ، ہزاروں اُونٹوں کی قربانی کرنے اور راہِ خدا میں دئیے گئے ہزاروں گھوڑوں کے برابر اَجْر و ثواب عطا فرماتا ہے۔

                             پىاری پىاری اسلامى بہنو! غورکیجئے!اِن مبارَک دنوں میں ایک ، ایک روزہ رکھنے پر اِس قدر ثواب عطا کیاجاتا ہے تو جو خوش نصیب اسلامى بہنیں اِن دنوں میں مختلف عبادات مثلاً دن کےروزوں اور راتوں کو جاگ کر عبادات کرنے میں گزارتی ہوں گی تو اُن کے ثواب کا اندازہ کون لگاسکتا ہے اوراللہ کریم اُن کی عبادات پر اُنہیں کیسے کیسے انعام  و اِکرام سے نوازے گا ، لہٰذا اِن 10 دنوں کو ہرگز ہرگز غفلت میں نہیں گزارنا چاہئے ، اپنے آپ کو  عبادت میں مشغول رکھنا چاہئے ، 10ذُوالْحِجَّۃ کے دن کے علاوہ باقی دنوں کے روزےرکھنے چاہئیں کیونکہ10 ذُو الْحِجَّۃ الحرام کو روزہ رکھنامکروہِ تحریمیاور گناہ ہے۔ (بہارشریعت ، ۱ / ۹۶۷ملخصاً ، دُرِّ مُخْتاروردالمحتار ، ۳ / ۳۹۱ ملخصاً)

                             پىاری پىاری اسلامى بہنو! اَلْحَمْدُلِلّٰہنَفْل روزوں کے بھی بے شمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں اور ثواب تو اِس قدر زیادہ ہے کہ جی چاہتا ہے بس روزے رکھتی ہی چلی جائیں۔ مثلاًایمان کی حفاظت ، دوزخ سے نجات اور جنت کا حُصول ، روزے میں دن کے اندر کھانے پینے میں خرچ ہونے