Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

والے وقْت اور اَخراجات کی بچت ، پیٹ کی اِصلاح اور بہت سارے امراض سے حفاظت کا سامان ہے۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ روزے دارمسلمان سےاللہ  پاک راضی ہوجاتاہے ، لہٰذا ممکن ہوتو ہمیں ہرماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے بھی رکھنے چاہیے ، با لخصوص پیر شریف ، جمعرات اور اَیّامِ بِیْض(یعنی ہر اسلامی مہینے کی 13 ، 14 ، 15 تاریخ)کے روزے رکھنا تو سُنّتِ مبارَکہ بھی ہے ، چنانچہ

                             اُمُّ الْمُؤمنین  حضرت عائشہ صِدِّیْقہ رَضِیَ اﷲ ُ  عَنْہَا بیان فرماتی ہیں : رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے۔(ترمذی ، ابواب الصوم ، باب ماجاء في صوم یوم الاثنین و الخمیس ،  ۲ / ۱۸۶ ، حدیث : ۷۴۵ملخصاً)حضرت اِبنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما بیان فرماتے ہیں : نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَیَّامِ بِیْض میں بغیر روزہ کے نہ ہوتے ، نہ سفر میں ، نہ سفر کے علاوہ میں۔(نسائی ، کتاب الصیام ، باب صوم النبی...الخ ، ص۳۸۶ ، حدیث : ۲۳۴۲) سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جب مہینے میں تین (3) روزے رکھنے ہوں تو تیرہ(13) ، چودہ(14)اورپندرہ(15)کو رکھو۔ (ترمذی ، ابواب الصوم ، باب ماجاء فی صوم ثلاثۃ ایام من کل شھر... الخ ، ۲ / ۱۹۳ ، حدیث : ۷۶۱)امیرِاَہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَدَنی انعامات میں نفل عبادات کا شوق دلاتے ہوئے ہر پیر شریف کو روزہ رکھنے کی ترغیب  بھی دلائی ہے ، چنانچہ مَدَنی انعام نمبر50 ہے : کیا آپ نے اِس ہفتے پیر شریف (یا  رہ جانے کی صور ت میں کسی بھی دن)کا روزہ رکھا؟

                              اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی اسلامی بہنیں پیر شریف کے روزے کا اہتمام کرتی ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی پیر شریف کے دن کا روزہ رکھنے کا معمول بناکر اِس کی برکتیں حاصل کرنے والیوں میں شامل ہوجائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد