Apni Islah Ka Nuskha

Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

وَسَلَّم   دودھ اورکھجور ایک ساتھ استِعمال فرماتے اور ان کودو عمدہ کھانے قرار دیتے۔ (مسند امام احمد ،  ۵  / ۳۸۵ ، حدیث :  ۱۵۸۹۳ملخصاً) * سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا پسندیدہ کھانا گوشت تھا۔ ( ترمذی ،  ۵ / ۵۳۳ ، حدیث :  ۱۷۸ملخصاً)* آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   ارشاد فرماتے : گوشت کانوں کی سننے کی طاقت کو بڑھاتا ہے اور دنیا و آخِرت میں کھانوں کا سردار ہے ۔ اگر میں اللہ کریم سے سُوال کرتا کہ مجھے روزانہ گوشت عطا کرے تو عنایت فرماتا۔ (اتحاف السادۃ ، ۸ / ۲۳۸ ملخصاً)*  سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   گوشت اور کَدُّو سے ثَرید بنا کر کھاتے(یعنی گوشت اور کَدُّو شریف کے سالن میں روٹی کے ٹکڑے اچّھی طرح بھگو کر کھالیتے)۔ (اتحاف السادۃ ، ۸  /  ۲۳۹ ملخصاً)*  سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   جب گوشت کھاتے تو اُس کی طرف مبارک سرکو نہ جُھکاتے۔ ( اتحاف السادۃ ، ۸  /  ۲۳۹ ملخصاً)بلکہ اُس کو اپنے مُنہ مبارَک کی طرف اُٹھاتے اور پھر مبارَک دانتوں سے کاٹتے۔ (ترمذی ، ۳  /  ۳۲۹  ، حدیث :  ۱۸۴۲ملخصاً) * سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کوبکری(اور بکرے )کے گوشت میں بازو اور کندھا پسند تھا۔  (ترمذی ، ۳ / ۳۳۰ ،  حدیث۱۸۴۲ ، ۱۸۴۴ملخصاً)* سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   گردے(کھانا) ناپسند فرماتے تھے کیوں کہ وہ پیشاب کے قریب ہوتے ہیں۔ ( کنزالعمال ، ۷  / ۴۱  ، حدیث :  ۱۸۲۱۲ ملخصاً) * سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کو تِلّی(کھانے سے)نفرت تھی مگر اِس کو حرام قرار نہیں دیا۔ ( اتحاف السادۃ ، ۸  /  ۲۴۳ ملخصاً)* سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   اپنی مبارَک اُنگلیوں سے رِکابی (یعنی پلیٹ)چاٹتے اور فرماتے : کھانے کے آخِر میں بَرَکت زیادہ ہوتی ہے۔ (شُعُب الایمان ، ۵  / ۸۱  ، حدیث :  ۵۸۵۴) * سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کو تازہ پھلوں میں خربوزہ اور انگور زیادہ پسند تھے۔ ( کنزالعمال ، ۷  /  ۴۱  ، حدیث :  ۱۸۲۰۰ مُلَخَّصاً)* خربوزہ روٹی اور شکر کے ساتھ کھاتے تھے۔ (اتحاف السادۃ ، ۸  /  ۲۳۶ملخصاً) * بعض اوقات تَر کھجور کے ساتھ (خربوزہ)کھاتے۔ (ترمذی ، ۳ / ۳۳۲ ، حدیث :  ۱۸۵۰ مُلَخَّصاً) * دونوں ہاتھوں سے مدد لیتے ایک بار تَر