Book Name:Apni Islah Ka Nuskha
کھجوریں دائیں ہاتھ سے کھا رہے تھے اور گُٹھلیاں اُلٹے ہاتھ میں رکھ رہے تھے ۔ ایک بکری گزری آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُس کو گُٹھلی کے ساتھ ارشارہ فرمایا ، وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اُلٹے ہاتھ سے (گُٹھلیاں )کھانے لگی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سیدھے ہاتھ سے کھا رہے تھے حتّٰی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فارِغ ہوئے تو وہ بھی چلی گئی۔ (اتحاف السادۃ ، ۸ / ۲۳۷ ملخصاً) * سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کچّا لہسن ، کچّی پیاز و گِندنا(ایک بدبودار سبزی)نہیں کھاتے تھے۔ ( تاریخ بغداد ، ۲ / ۲۶۲ مُلَخَّصاً) * آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی کسی کھانے کو بُرا نہیں کہا ، اگر اچّھا لگا تو کھالیااور نا پسند ہوا تو ہاتھ مبارَک روک لیا۔ (مسلم ، ص ۱۱۴۱ ، حدیث : ۲۰۶۴ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد