Book Name:Apni Islah Ka Nuskha
محسوس کرتے تو اپنی پنڈلی پر چابُک(کَوڑے) سے ایک یا دو چوٹیں لگاتے۔ (اللہ والوں کی باتیں ، ص۲ / ۲۰۳)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! بیان کو اختتام کی جانب لاتے ہوئے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مشہورِ زمانہ کتاب “ فیضانِ سنت “ پہلی جلد کے صفحہ نمبر 302 سے کھانے کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں : * سرکارِنامدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تکیہ (یعنی ٹیک) لگا کر نہیں کھاتے تھے۔ (ابو داود ، ۳ / ۴۸۸ ، حدیث : ۳۷۶۹مُلَخَّصاً)* میز پر رکھ کر کھانا نہیں کھاتےتھے۔ ( بخاری ، ۳ / ۲۴ ، حدیث : ۵۳۸۶ ۵ ، ملخصاً)* جو کچھ مل جاتا کھالیتے۔ (مسلم ، ص۱۱۳۴ ، حدیث : ۲۰۵۲ملخصاً)* نہ تو گھر والوں سے کھانا مانگتے اور نہ اُن کے سامنے خواہش(یعنی فرمائش)ظاہِر کرتے ، اگر وہ پیش کرتے کھالیتے ، وہ جو کچھ سامنے رکھتے قَبول فرمالیتے اور جو کچھ پلاتے وہ پی لیتے۔ (اتحاف السادۃ ، ۸ / ۲۴۸ملخصاً) * بعض اوقات خود اُٹھ کر کھانے پینے کی چیز لے لیتے۔ (ابو داود ، ۴ / ۵ ، حدیث : ۳۸۵۶ملخصاً)آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے سامنے سے۔ ( شعب الایمان ، ۵ / ۷۹ ، حدیث : ۵۸۴۶ ملخصاً)* تین انگلیوں سے کھاتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، ۵ / ۵۵۹ ، حدیث : ۳ملخصاً) * اور بعض اوقات چاراُنگلیوں سے بھی کھالیتے۔ ( جامع صغیر ، ص۲۵۰ ، حدیث : ۶۹۴۲ ملخصاً) مگر دواُنگلیوں سے نہ کھاتے تھے ، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : یہ شیطان کے کھانے کا طریقہ ہے۔ (فیض القدیر ، ۵ / ۲۴۹ ، حدیث : ۶۹۴۰ملخصاً)* جَو کے بغیر چھنے آٹے کی روٹی کھالیا کرتے۔ (بخاری ، ۳ / ۵۳۱حدیث : ۵۴۱۰ملخصاً) * آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کھانا اکثر کھجور اور پانی پر مشتمل ہوتا۔ (بخاری ، ۳ / ۵۲۳ ، حدیث : ۵۳۸۳مُلَخَّصاً)* آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ