Book Name:Pul Sirat K Ahwal
سبب ہے *نماز چھوڑنا اللہ پاک کی امان سے خود کو محروم کرنا اوراللہ پا ک کے غضب کو دعوت دینا ہے ، *نماز چھوڑنا مال میں کمی اور خسارے کا باعث ہے ، *نماز چھوڑنا بُرے خاتمے کا باعث اورقبر کے امتحانات میں فیل ہونے کا سبب ہے ، *نماز میں غفلت کرنا خود کو جَہَنَّم کا مستحق بنانا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم پانچوں نمازیں ذوق وشوق کے ساتھ مسجد میں ، تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ پہلی صف میں باجماعت ادا کریں اور نماز میں ہرگز ہرگز سُستی نہ کریں۔
میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی! ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!پل صراط کی تاریکی کو روشنی میں اور پل صراط کی وحشت کو اطمینان و سکون میں بدلنے کا ایک اور عمل اللہ پاک کی راہ میں صدقہ کرنا بھی ہے۔ نَبیِِّ رحمت ، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے دنیا میں اچھی طرح صدقہ دیا وہ پل صراط سے گزر جائے گا۔ ([2])
حدیث پاک سے معلوم ہوا صدقہ دینے کی بہت برکتیں ہیں ۔ لہٰذا ہمیں راہِ خدا میں کچھ نہ کچھ نکالتے رہنا صدقہ و خیرات کرتے رہنا چاہیے ۔