Book Name:Pul Sirat K Ahwal
اللہ پاک کی رِضا پانے اور ثواب کمانے کے لیے کان لگاکر مکمل بیان سُنوں گا* ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔ * اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آج کے بیان کا موضوع ہے “ پل صراط کے احوال “ جس میں ہم سنیں گے*سَیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پل صراط کا ذکرکیسے کرتے ؟ * ہر ایک پل صراط سے گزرے گامگرکیسے؟*پل صراط 15ہزار سال کی مسافت پرہے *لوگ پل صراط سے کیسے گزریں گے ، ان کی حالتیں کیا ہوں گی؟ * قیامت کے دن ہونے والی شرمندگی کچھ فائدہ نہ دے گی * پل صراط کی دہشت نے صحابی رسول کو رلادیا *پل صراط پر تیزی سے گزرنے والےکون ہوں گے ؟* پل صراط پرکون کون سی نیکیاں کام آئیں گیں؟ *پل صراط پرکون کون سے عمل ہماری راہ میں رکاوٹ بنیں گے؟ *اور ان کےعلاوہ مفید معلومات سننے کی سَعَادَت حاصِل کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیّدنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کاتذکرہ پل صراط
ایک دن حضرت سَیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللہ ِ عَلَیْہ لوگوں کو بیان کرنے بیٹھے تو لوگ ان کے قریب آنے کے لئے ایک دوسرے کو دھکا دینے لگے۔ آپ نے یہ