Pul Sirat K Ahwal

Book Name:Pul Sirat K Ahwal

غیبتوں ، چغلیوں ، عیب دریوں ، بدنگاہیوں ، بلا اجازتِ شرعی مسلمانوں کی دل آزاریوں ، بے نمازیوں اور فیشن پرست برے دوستوں کی صحبت سے نہیں بچے گااور شہوت کے باوجود اَمردوں یعنی خو ب صورت لڑکوں کی صحبتوں وغیرہ وغیرہ گناہوں سے باز نہیں آئے گا ، اس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ اگر اللہ پاک اور اُس کے پیارے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ناراض ہوگئے اور گناہوں کے سبب ایمان بربا د ہوگیا تو یقیناً ناقابلِ برداشت دائمی عذابوں کا سا منا کرنا ہوگااور پُل صراط پر نور بھی نہیں ملے گا۔ چنانچِہ

تیرے لئے کوئی نور نہیں!

حضرتِ سیِّدُنا  عبداللہ  بن مبارک   رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ’’بے شک تم اللہ پاک کے یہاں اپنے ناموں اور نشانیوں اور اپنی سرگوشیوں اور مجلسوں یعنی بیٹھکوں اور صحبتوں سمیت لکھے ہوئے ہو۔ جب قِیامت کا دن آئے گا تو پکار پڑے گی : اے فلاں بن فلاں یہ تیرا نور ہے اور اے فلاں بن فلاں تیرے لئے کوئی نور نہیں ۔ ([1])

12دینی کاموں میں سے ایک دینی   کام “ مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان “

پیارے اسلامی بھائیو! موت کی تیّاری ، قبر و حشر اور پُلْ صِراط سے گزرنے کی آسانی کے حُصُول کی تڑپ اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  دینی  ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے کچھ نہ کچھ وقت ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں میں دینےکی کوشش کرتے رہیے۔ یادرہے! ذیلی حلقےکے12دینی  کاموں میں سےروزانہ کا ایک  دینی کاممَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان “ بھی ہے ۔ قرآنِ کریم ، رَبِّ


 

 



[1]   الزھد ص۴۶۵رقم۱۳۲۱