ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

وَضاحت سننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں :

اللہ پاک کا ایک پاکیزہ نام : اَلْحَکِیْمُ

اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں سے ایک پاکیزہ نام ہے : اَلْحَکِیْمُ ۔ اس کا معنی ہے : وہ پاک ذات جس کا ہر فرمان ، ہر کام حکمت والا ہے۔ ([1])

اللہ پاک کے اس پاکیزہ نام سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے ہر کام میں ہزارہا حکمتیں ہوتی ہیں * اللہ پاک نے آسمان کو اُونچا رکھا * زمین کو پیروں کے نیچے بچھایا ، یہ اُس کی حکمت ہے * سورج کو گرم رکھا * چاند کی روشنی ٹھنڈی رکھی ، یہ اُس کی حکمت ہے * رات کو اندھیرا کرتا ہے * دِن کو روشنی دیتا ہے * کسی کو امیر بنایا * کسی کو غریب رکھا * کوئی تندرست ہے * کوئی بیمار ہے * کسی کو 100 سال کی زندگی بخشی * کوئی بھری جوانی میں موت کے گھاٹ اُترا * کسی کو بیٹے عطا فرمائے * کسی کو صِرف بیٹیاں عطا کیں * کسی کو بالکل بےاَوْلاد رکھا ، یہ سب اُس کی حکمتیں ہیں ،  لہٰذا اللہ پاک کے اس پاکیزہ نام اَلْحَکِیْمُ کی معرفت یہ ہے کہ بندہ دِل سے اس بات کا یقین رکھے کہ میری سمجھ میں آئے یا نہ آئے ، البتہ اللہ پاک کے ہر کام میں ہزاروں حکمتیں ہیں۔

اللہ پاک جو کرتا ہے ، بہتر کرتا ہے

مکتبۃ المدینہ کی 413 صفحات کی کتاب عُیُونُ الحکایات (حصہ : اول) ، صفحہ : 187 پر ہے : اللہ پاک کا ایک نیک بندہ کسی جنگل کی بستی میں رہا کرتا تھا ، اس کے پاس ایک مرغا ، ایک گدھا اور ایک کُتّا تھا ، مرغا صبح نماز کے لئے جگاتا ، گدھے پر وہ پانی اور دیگر چیزیں لاد


 

 



[1]...اَلْاَسْمَاء وَ الصِّفَات للبیہقی ، صفحہ : 32۔