ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

رسالت میں عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے اللہ پاک کا وہ بابرکت نام سکھا دیجئے کہ جس نام کے ذریعے دُعا کی جائے تو اللہ پاک قبول فرماتا ہے۔ پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : (عائشہ!) کھڑی ہو جاؤ! وُضو کرو! دو رکعت نماز ادا کرو! پھر دُعا مانگنا ، میں سُنوں گا (کہ کیسے دُعا کرتی ہو)۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں : میں نے ایسا ہی کیا (یعنی وُضو کیا اور دو رکعت نماز ادا کی) پھر جب دُعا کے لئے بیٹھی تو آقائے نامدار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کی : اَللّٰہُمَّ وَفِّقْہَا یعنی اِلٰہی! عائشہ کو دُرُست دُعا مانگنے کی توفیق عطا فرما۔

اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن بی بی عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں : میں نے یُوں دُعا  کی :

اللَّهُمَّ اِنِّی اَسْاَلُكَ بِجَمِيعِ اَسْمَائِكَ الْحُسْنٰى كُلِّهَا , مَا عَلِمْنَا مِنْهَا وَمَا لَمْ نَعْلَمْ , وَاَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ , الْكَبِيرِ الْأَكْبَرِ , وَالَّذِي مَنْ دَعَاكَ بِهِ اَجَبْتَهُ , وَمَنْ سَاَلَكَ بِهِ اَعْطَيْتَهُ

ترجمہ : اے اللہ پاک! تیرے اَسْماءِ حُسنیٰ جو ہم جانتے ہیں اور جو ہم نہیں جانتے ، میں تیرے اُن تمام اَسْماءِ حُسنیٰ کے وسیلے سے سُوال کرتی ہوں اور تیرے اُس اِسْمِ اعظم ، اسمِ اکبر کے ذریعے سُوال کرتی ہوں  کہ جس نام کے ذریعے دُعا کی جائے تو تُو قبول فرماتا ہے اور تجھ سےجو سُوال کیا جائے تُو عطا فرماتا ہے۔

اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن سیدہ عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کی یہ خُوبصُورت دُعا سُن کر اللہ پاک کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اَصَبْتِہْ اَصَبْتِہْ یعنی اے عائشہ! تُو نے دُرُست دُعا مانگی۔ ([1])   


 

 



[1]...الاسماءوالصفات ، صفحہ : 13۔