Book Name:Shab e Meraj Deedar e Ilahi

   پڑھ سکتے ہیں یا نہیں،بعضوں کا سوال ہوتا ہے کہ گرم چادر جو اَوڑھ رکھی ہے، ہاتھ اس کے نیچے چھپا سکتے ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے مسئلہ سُن لیجئے! عام حالات میں مرد کے لئے بہتر یہی ہے کہ نماز میں ہاتھ ننگے رکھے۔ البتہ شریعت نے ہمیں سہولت دی ہے کہ سردِی وغیرہ کی وجہ سے ہاتھ ڈھانپ کر (مثلاً دستانے پہن کر یا اَوڑھی ہوئی چادر کے نیچے چھپا کر) بھی نماز پڑھ سکتے ہیں، یہ بالکل جائِز ہے۔ ([1]) ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے بھی سردی کی وجہ سے ہاتھ ڈھانپ کر نماز ادا فرمائی، چنانچہ حضرت وَائِل بِنْ حُجْر  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نماز پڑھتے دیکھا۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جب نماز شروع کی تو اپنے ہاتھ اٹھا کر تکبیر تحریمہ کہی پھر انہیں کپڑے سے ڈھانپ لیا (مثلاً چادر وغیرہ کے نیچے کر لیا)۔ پھر رکوع میں جاتے وقت ہاتھ کپڑے سے نکال لئے۔([2]) اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَامَاجِدُ

جو کوئی یَامَاجِدُ 10 بار پڑھ کر  شربت وغیرہ پر دم کر کے پی لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ


 

 



[1]... فتاویٰ اہلسنت (غیر مطبوعہ)، فتویٰ نمبر:Pin-7380۔

[2]... مسلم، كتاب الصلاة، باب وضع یدہ الیمنیٰ علیٰ الیسریٰ...الخ، صفحہ:157، حدیث:401۔