Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail
اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کا رسالہ پابندی سے پُر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ” عطیات بکس“کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں اورصدقہ و خیرات کاثواب بھی کماتے جائیں،جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers) پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔
مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی،پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورشعبہ عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ عطیات جمع بھی کروا دیں۔جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے،اس کو ”عطیات بکس“ اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے،اُسے”گھریلو صدقہ بکس“کہتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے آیئے!نفل روزوں کے