Ba Wazu Rehne Ke Fazail

Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

فضائل اور کچھ  مدنی پھول  سنتے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے دو (2)فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ ہوں: (1)جس نے ثواب کی اُمّید رکھتے ہوئے ایک نفْل روزہ رکھا اللہ کریم  اُسے دوزخ سے چالیس۴۰ سال (کا فاصِلہ )دُور فرمادے گا۔(کَنْزُالْعُمّال ج۸، ص۲۵۵، حدیث۲۴۱۴۸) (2)اگر کسی نے ایک دِن نَفْل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اُسے دیا جائے جب بھی اِس کا ثواب پُورا نہ ہوگا اس کا ثواب تو قِیامت ہی کے دِن ملے گا۔(ابو یعلی، ۵/۳۵۳، حدیث۶۱۰۴) *کثرت سے نفل روزے رکھنا ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنتِ مبارکہ ہے ۔ *حضرتِ سَیِّدُناسُلَیمانعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تین(3)دن مہینے کے شروع میں ، تین(3)دن وَسْط میں اور تین(3) دن آخِر میں روزہ رکھا کرتے تھے اور اس طرح مہینے کے اَوائِل، اَوَاسِط اوراَواخِر میں روزہ دار رہتے تھے۔ (کَنْزُالْعُمّال ۸/۳۰۴حدیث۲۴۶۲۴) *ماں باپ اگر بیٹے کو نَفْل روزے سے اِس لئے منْع کریں کہ بیماری کا اندیشہ ہے تووالِدین کی اطاعت کرے۔ (رَدُّالْمُحتار ج۳ص۴۱۶) *شوہر کی اجازت کے بِغیر بیوی نَفْل روزہ نہیں رکھ سکتی۔ (دُرِّمُخْتار،رَدُّالْمُحْتار ۳/۴۱۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

( اعلان :)

نفلی روزوں کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں