Ba Wazu Rehne Ke Fazail

Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

کام پورا کر سکتے  ہیں توا جازت کی ضَرورت نہیں۔ ( ردالمحتار،۳/۴۷۸) *طالبِ علمِ دین اگر اپنی تعلیم میں معمولی سابھی حَرج دیکھےتو ہرگزنفل روزہ نہ رکھےبلکہ وہ ہفتہ وار  چھٹی کے دن روزہ رکھے اورمدنی قافلے کےمسافرین تھوڑی سی بھی کمزوری محسوس  کریں تونفل روزہ نہ رکھیں تاکہ حُصولِ علمِ دین اور نیکی کی دعوت کے افضل ترین کا م میں کمزوری رُکاوٹ نہ بنے *شوہرکی اجازت کےبِغیر بیوی نَفل روزہ نہیں رکھ سکتی۔ (دُرِمختار،۳/۴۷۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*شبِ قدر کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”شب قدر کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّکَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ

ترجمہ  :اے اللّٰہ!بیشک تو معاف فرمانے والا، درگزرفرمانے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے لہٰذا مجھے معاف فرمادے۔(مدنی پنج سورہ، ص213)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

                   آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو