Ba Wazu Rehne Ke Fazail

Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

اَنَس رَضِیَ اللہُ عنہ سے فرمایا:بیٹا! اگر تم ہمیشہ با وُضو رہنے کی اِستِطاعت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلام جس بندے کی روح حالتِ وُضو میں  قبض کرتے ہیں، اُس کے لئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔([1]) (3):ایک حدیث شریف میں ہے: با وُضُو سونے والا روزہ رکھ کر عبادت کرنے والے کی طرح ہے۔([2])  

سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک ہمیں ہمیشہ باوضو رہنے کی توفیق عطا فرمائے اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

نیک عمل نمبر 43

پیارے اسلامی بھائیوں!امیر اہلسنت کا عطا کردہ’’ 72 نیک اعمال‘‘ نامی رسالہ ہماری  دینی و اخلاقی تربیت کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے،اگر ہم روزنہ کی بنیاد پر اس رسالے کو پُر کرنے میں کامیاب ہو جا ئیں تو اس کی برکت سے دُنیا و آخرت سنور جائے گی،آیئے اسی رسالے سے ایک نیک عمل کے بارے میں سنتے ہیں ، نیک عمل نمبر 43 ہے :کیا آپ صفائی ستھرائی کے عادی اور سلیقہ مند ہیں؟(صفائی ستھرائی :یعنی بدن و لباس ، گھر اور جہاں کام کرتے ہیں وہ جگہ اور  وہاں کی اشیا صاف رکھنا وغیرہ ۔سلیقہ:یعنی وقت کی پابندی ،گھر اور اپنی یا کسی اور کی گاڑی  میں بیٹھتے وقت بِلا ضرورت زور سے دروازہ بند نہ کرنا،اپنے گھر  ،تعلیم گاہ،دفتر یا کسی  کے ہاں کی جو چیز اِجازت ہونے کی صُورَت میں اٹھائی  پھر اُسی جگہ رکھنا وغیرہ ۔) 


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیمان،  جلد:3، صفحہ:29، حدیث:2783۔

[2]...کنز العمال، کتاب الطہارۃ، باب الاول فی فضل ...الخ،جلد:5 ، جز:9، صفحہ:123، حدیث:25994۔