Ba Wazu Rehne Ke Fazail

Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

سےکم و بیش  دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟(7) شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟(8) کم از کم 313بار دُرُود شریف پڑھا؟(9) آنکھوں کو گناہوں (یعنی بدنِگاہی،فلمیں ڈرامے،موبائل پر گندی تصاویر اورویڈیوز،نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے)سے بچایا؟(10) کانوں  کو گناہوں یعنی غیبت ،گانے باجوں، بُری اورگندی باتوں،موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سُننے سے بچایا ؟(11) راستے میں چلتے ہوئے یاکار یا بس وغیرہ میں سَفَر کے دوران خود کوفضول نِگاہی سے بچاتے ہوئےکیا آج آپ نے نِگاہیں نیچی رکھیں؟ اور بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا؟ (12) اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رِسالے یا ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کو کم ازکم 12منٹ پڑھا یا سُنا؟(13) بات چیت،فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اَذان و اِقامت کا جواب دیا؟ (14) (گھر میں یا باہر)کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کرغُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے؟(15) اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کے رِسالے کے خانے پُر کئے ؟ (16)’’مَرکزی مجلسِ شوریٰ‘‘ کے اُصولوں کے مطابق اپنے نگران کی اِطاعت کی؟ (17) گھر اورباہرہر چھوٹے بڑے سے اچّھے انداز سےیعنی  آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی؟(18) مَدرسۃُ المدینہ (بالِغان)میں قرآنِ کریم  پڑھا، یا پڑھایا؟ (19)عِشاکی جماعت سے دوگھنٹے کے اندر اندر سونے کی کوشش کی؟ (20) دعوتِ اِسلامی کے  دینی کاموں کو اپنے نگران  کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے؟(21)صد ا ئے مد ینہ لگائی؟(22) اپنے گھر کے جَھروکوں (یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں)سے(بِلاضرورت)باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟(23) آپ کےہاں  گھر درس ہوا ؟یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا؟(24) کم ازکم ایک مَدَنی درس(مسجد  ، دُکان،  بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو)دیا،یاسُنا؟ (25) سُنّت کے مطابق لباس(جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ) پہنا؟(26) کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے؟(27)داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا؟(28)گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی؟(29)سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں؟ (30) گھر،دفتر،بس،ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟ (31) اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا؟(مسواک، گھر میں  آناجانا،سوناجاگنا، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ)؟(32)ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں؟ (33) تَہَجُّدکی نماز پڑھی؟یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی؟(34) اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے؟ (35) کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں؟(36)اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12  دینی کام میں سے کم ازکم ایک  دینی کام کی ترغیب دِلائی؟(37) دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز(مثلاًچپّل، چادر،موبائل فون،چارجر،گاڑی وغیرہ ) اِستِعمال تو نہیں کی؟ (38) جھوٹ بولنے،غیبت   و چُغلی کرنے /سُننےسےبچے؟(39) کچھ نہ کچھ وقت کے لئے’’مَدَنی چینل‘‘ دیکھا ؟ (40) کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے؟(41)قرض ہونے کی صُورَت میں(ادائیگی کی طاقت کے