Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںامام کی پیروی نہ کرنا  کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور ستارہ ٹوٹتا دیکھتے وقت کی دعایاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جس نے مجھ پر 1بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اس پر 10رحمتیں  بھیجتا ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امام کی پیروی نہ کرنا

امام کی پیروی نہ کرنے کا مطلب

باجماعت نماز پڑھتے ہوئے امام سے آگے گزرنا یا زیادہ پیچھے رہ جانا امام کی پیروی نہ کرنا کہلائے گا۔

وضاحت

* پَیْروِی کا یہ معنی ہے: امام جو کرے، مقتدی بھی وہی کرے، امام جس وقت کرے، مقتدی بھی اسی وقت کرے، اس سے آگے یا بہت پیچھے نہ رہے۔مثلاً *امام نے تکبیرِ تحریمہ کہی، مقتدی بھی کہے*امام صاحِب رکوع میں گئے، مقتدی بھی چلا جائے*یونہی امام صاحِب نمازِ وِتْر میں دُعائے قنوت پڑھنا بھول گئے تو مقتدی بھی نہ پڑھے* اگر سجدے یا رُکوع کی تسبیحات میں امام کی موافقت نہ ہو پائی، مثلاً امام صاحِب نے 3 مرتبہ سُبْحٰنَ رَبِّی العَظِیْم پڑھا تھا، مقتدی نے پانچ مرتبہ پڑھ لیا یا التحیات امام نے پہلے ختم کر لی، مقتدی نے بعد میں ختم کی یا مقتدی نے پہلے ختم کر لی، امام نے بعد میں ختم کی تو اسے امام کی پیروی نہ کرنا نہیں کہیں گے۔

 



[1]... مسلم،کتاب الصلاۃ ،باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد التشھد، صفحہ:160،حدیث:408۔