Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

امام کی پیروی نہ کرنےکے مختلف احکام

(1):فرائض وواجبات میں بغیر تاخیر کے امام کی پیروی کرنا واجب ہے۔([1]) (2):سُنّت طریقہ یہ ہے کہ مقتدی رکوع، سجدہ وغیرہ امام کے ساتھ ساتھ ادا کرے، امام سے کچھ پیچھے رہ جانا خِلافِ سُنّت ہے اور امام صاحِب سے اتنا پیچھے رہ جانا کہ امام رُکْن ادا کرنے سے فارِغ ہو جائے، مقتدی بعد میں ادا کرے (مثلاً امام صاحِب رکوع میں گئے، مقتدی کھڑا رہا، امام نے رکوع مکمل کر لیا، تب یہ رکوع میں گیا) یہ ترکِ  واجِب، اور گُنَاہ ہے۔([2]) (3): نماز کے کسی رُکن میں امام سے پہلے چلے جانا سخت ناجائِز ہے۔([3])  (4): اگر مقتدی اور امام کی کسی رُکن میں بالکل موافقت ہی نہ ہو پائی مثلاً مقتدی پہلے ہی رکوع میں چلا گیا اور امام کے رکوع میں جانے سے پہلے ہی کھڑا بھی ہو گیا، پِھر امام کے ساتھ بھی رُکوع نہ کیا تو اس صُورت میں نماز ادا ہی نہیں ہوگی۔([4]) (5): امام کی پیروی کرنے سے کوئی واجب چھوٹتا ہو (مثلاً مقتدی نے ابھی تشہد پُوری نہیں پڑھی تھی کہ امام صاحِب تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہو گئے)  تو واجب اد ا کر کے امام کی پیروی کرے۔([5]) (6):قراءَت میں امام کی پیروی نہیں کی جائے گی([6]) بلکہ اس وقت خاموش رہنا واجب ہے۔([7])

آیتِ مبارکہ

K•”"“"’z"6

(پارہ:1، بقرہ:43)                                                                                                                                                          ترجمہ کنز العرفان :اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔

اس آیت سے معلوم ہوا کہ رکوع یا سجدے کے لئے امام سے پہلے سَر جھکانا یا امام سے پہلے سَر اُٹھانا دُرُست نہیں، امام کے ساتھ ساتھ رہنا ضروری ہے۔([8])    

 



[1]... رد المحتار علی الد المختار ،کتاب الصلاۃ ،مطلب فی اطالۃ ِالرُّکوعِ للجائی ، جلد:2،صفحہ:244۔

[2]...فتاوی رضویہ ،جلد:7،صفحہ:274ـ275 ملخصاً۔

[3]... فتاوی رضویہ، جلد:7،صفحہ:275ماخوذاً۔

[4]... فتاوی رضویہ ،جلد:7،صفحہ:275ملخصاً۔

[5]... بہار شریعت ،جلد :1،صفحہ:519،حصہ:3،ماخوذاً۔

[6]... رد المحتار علی در المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،مطلب مہم فی تحقیق متابعۃ الامام،جلد:2،صفحہ:202 ۔

[7]... در المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،صفحہ: 65 ۔

[8]... تفسیر قرطبی ،پارہ:1،سورۃ البقرہ،تحت الآیۃ:43،جلد:1،صفحہ: 254،ملخصاً۔