Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

کرنے کی مشق کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی عادَت ہو جائے گی۔

نوٹ:نماز سے متعلق تفصیلی احکام و مسائِل اور فضائل وغیرہ جاننے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہم العَالِیَہْ کی کتاب*نماز کے احکام اور*فیضانِ نماز پڑھ لیجئے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

ستارہ ٹوٹتا دیکھتے وقت کی دعا

مَاشَآءَاللّٰہ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ

ترجمہ: جو اللہ پاک چاہے، کوئی قوت نہیں مگر اللہ پاک کی مدد سے۔([1])

  اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4)رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5) ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ، سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟(6)کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7)شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8)313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9)آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10)کانوں کو گناہوں سے بچایا؟ (11)فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12)12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13)اذان و اقامت کا جواب دیا؟ (14)غصے کا علاج کیا؟ (15) اپنا جائزہ کیا؟ (16)اپنے نگران کی اطاعت کی؟ (17)آپ اور جی کہہ کر بات کی؟ (18)مدرسۃ المدینہ بالغان میں  پڑھا، یا پڑھایا؟ (19)عشاء کی جماعت سے دو گھنٹےمیں گھرپہنچ  گئے؟ (20) دو گھنٹےدینی کاموں پر صَرْف کئے؟ (21) فجر کےلئے جگایا؟ (22) دوسروں کے گھروں میں جھانکنے سے بچے؟ (23)گھر درس ہوا؟ (24) مسجد درس دیا یا سُنا؟(25)سنّت کے مُطابِق لباس پہنا؟ (26)زلفیں رکھنے کی سنّت پر عمل ہے؟ (27)ایک مشت داڑھی ہے؟ (28) گناہ ہونے کی صورت میں فوراً  توبہ کی؟(29) سنّت کے مُطابِق کھانا کھایا؟(30) مسلمانوں کو سلام کیا؟ (31) کچھ نہ کچھ سنتوں پر عمل کیا؟ (32)ظہر کی سنتِ قبلیہ فرض سے پہلے ادا کیں؟ (33)تَہجُّد یا صلوٰۃُ اللیل پڑھی؟ (34)اَوَّابِیْن یا اِشْرَاق و چاشت پڑھیں؟ (35)عصر یا عشا کی سنتِ قبلیہ پڑھیں؟(36)12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام کی ترغیب دلائی؟ (37) دوسروں سے مانگ کر چیزیں تو استعمال نہیں کیں؟ (38)جھوٹ، غیبت اور چغلی سے بچے؟(39)کچھ نہ کچھ وقت مَدَنی چینل دیکھا؟ (40)ذاتی دوستی تو نہیں کی؟ (41)وقت پر قرض ادا کر دیا؟ (42)عاجزی کے ایسے الفاظ تو نہیں بولے جن کی تائید دل نہ کرے؟ (43)صفائی اور سلیقے کا خیال رکھا؟ (44)مسلمانوں کے عُیُوب کی پردہ پوشی کی؟ (45)بعد فجر تفسیر سننے /سنانے کے  حلقے میں شرکت کی؟ (46)کچھ نہ کچھ جائز کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی؟ (47)چوک درس دیا یاسنا؟ (48)والدین اور پیر و مرشد کو ایصالِ ثواب کیا؟ (49)اِسْرَاف سے بچے؟ (50)ٹریفک قوانین کی پابندی کی؟ (51) تنظیمی طریقہ کار کے مُطابِق مسئلہ حل کیا؟ (52)زبان کے گناہوں سے بچے؟ (53)فضول باتوں سے بچے؟ (54)مذاق مسخری، طنز، دل آزاری اور قہقہہ لگانے سے بچے؟ (55) عمامہ شریف باندھا؟ (56)ماں باپ کا اَدَب کیا؟

قفلِ مدینہ کارکردگی

*لکھ کر گفتگو 12مرتبہ*اشارے سے گفتگو12مر تبہ*نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ۔

 



[1]...عمل الیوم ولیلۃ لابن السنّی،باب مایقول اذا انقض الکوکب ،صفحہ:293،حدیث:654،مدنی پنج سورۃ ،صفحہ:211۔