Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

کیا جوشخص امام سے پہلے سَر اٹھاتا ہے اِس سے ڈرتا نہیں کہ اللہ پاک  اس کا سر گدھے جیسا کردے۔([1])

مختصر شرح :مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہفرماتے ہیں:اس حدیث  کا مطلب یہ ہے کہ امام  سے آگے بڑھنا اتنا جرم ہے کہ اس پر صورت مسخ (یعنی بگڑ) سکتی ہے۔  اگر کبھی(صورت مسخ) نہ ہو تو یہ پیارے آقا،  مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی رحمت کا صدقہ ہے۔([2])

عبرت ناک واقعہ

دِمَشق کے ایک بڑے مُحَدِّث (یعنی عِلْمِ حدیث کے عالِم) تھے، ان کی عادت تھی کہ چہرے پر کپڑا ڈالے رکھتے تھے، امام نوَوِی رَحمۃ اللہِ عَلَیْہ ان سے حدیث سیکھتے تھے،  مدّتوں ان کے پاس بہت کچھ پڑھا مگر اُن کا چہرہ نہیں دیکھا تھا، ایک دِن انہوں نے امام نووی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے سامنے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹا دیا، کیا دیکھتے ہیں کہ اُن کا چہرہ گدھے جیسا ہے۔ اُن مُحَدِّث صاحِب نے اس راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے فرمایا: صاحِب زادے!    دورانِ جماعت امام  پر سبقت کرنے (یعنی آگے بڑھنے) سے ڈرو! میں نے جب اس تعلق سے حدیثِ پاک پڑھی تو اسے مستبعد جانا (یعنی بعض راویوں کی کمزوری کی وجہ سے اس میں شک کیا کہ اتنے سے جُرم کی وجہ سے کسی کا چہرہ گدھے جیسا کیونکر ہو سکتا ہے؟) چنانچہ میں نے جان بوجھ کر امام پر سبقت کی تو میرا چہرہ ایسا ہو گیا۔([3])

امام کی پیروی نہ کرنے  کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب

(1):عِلْمِ دِین کی کمی (2):جلد بازی (3):بے توجہی۔

امام کی پیروی نہ کرنے  کے گُنَاہ  سے بچنے کے لئے

*عِلْمِ دِین حاصل کیجئے! خصوصاً نماز سے متعلق دِینی احکام لازمی سیکھ لیجئے کہ یہ فرض علوم میں سے ہے * جلد بازی  سے بچئے اور نماز اطمینان کے ساتھ پڑھنے کی عادَت بنائیے! ایسی جلد بازی جو گُنَاہ کا سبب بنے،  سخت نقصان دہ ہے، حدیثِ پاک میں ہے:اَلْعُجْلَۃُ مِنَ الشَّیْطَانِ جلدبازی شیطان کی طرف سے ہے([4]) *تکلفاً (یعنی خُود پر قابُو رکھ کر) امام کی پیروی



[1]... مسلم،کتاب الصلاۃ ،باب النہی عن سبق الامام برکوع او سجود ونحوھما،صفحہ:167،حدیث:427۔

[2]... مرآۃ المناجیح،جلد:2،صفحہ:210 ۔

[3]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:560،حصہ:3۔

[4]... سنن ترمذی،کتاب البر وصلۃ ،باب ماجاء فی التأنی والعجلۃ ،صفحہ:487،حدیث:2012۔