Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں غلط مسئلہ بیان کرنا کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور نیا لباس پہنتے وقت کی دُعایاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جس نے مجھ پر 100مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے، یہ نِفاق  اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے روزِ قیامت شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غلط مسئلہ بیان کرنا

غلط مسئلہ بیان کرنے کا مطلب

غلط بات (جو شریعت نے بیان نہیں کی، اسے) شریعت کی طرف منسوب کر دینا غلط مسئلہ بتانا ہے۔

غلط مسئلہ بیان کرنے کی مثالیں

* بغیر تحقیق کے کہہ دینا کہ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں یُوں فرمایا ہے (جبکہ قرآنِ کریم میں ایسی بات نہ فرمائی گئی ہو)  *جوحدیث نہیں ہے، اسے حدیث کہہ دینا *اپنی اٹکل سے قرآن و حدیث کی تشریح کرنا یا شرعی مسئلے بتانا *بغیر تحقیق کے سُنی سُنائی باتیں شریعت کی طرف منسوب کر دینا (مثلاً عوام میں مشہور ہے کہ *دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے *سُوَرْ کا نام لینے سے زبان ناپاک ہو جاتی ہےیا چالیس دن تک زبان ناپاک رہتی ہے *محرم الحرام میں قربانی کا گوشت کھانا حرام ہےوغیرہ یہ سب غلط مسئلے ہیں )۔


 

 



[1]...معجم اوسط،جلد:5،صفحہ؛252،حدیث؛7235۔