Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

غلط مسئلہ بیان کرنے کے مختلف احکام

(1):غلط مسئلہ بیان کرنا گناہِ کبیرہ (حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام([1])) ہے۔([2]) (2): غلط مسئلہ بیان کرنے والے پر توبہ واجب ہے اور جتنوں کو غلط مسئلہ بتایا ہے اُن تک درست بات پہنچانا اور غلطی کا ازالہ کرنا بھی ضَروری ہے۔([3]) (3):جان بوجھ کر کسی غیر عالم سے مسئلہ پوچھنا گناہ ہے۔([4])

آیتِ مبارکہ

وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا (پارہ:7،سورۂ انعام :93)

ترجمہ کنز العرفان:اور اس سے بڑھ کر ظالم کون؟ جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔

مشہور مفسرِ قرآن،حکیم الامت،مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں: قرآنی آیات کی غلط تاویل کرنا، جھوٹی احادیث گھڑنا،احادیث کی غلط شرح کرنا ،جھوٹے مسئلے بیان کرنا یہ سب اللہ پاک پر جھوٹ باندھنا ہے کہ سننے والے سمجھتے ہیں ،یہ جو کچھ کہہ رہا ہے،اللہ کا فرمان ہے، شریعت کا حکم ہے(جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں)۔([5])

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

*جوبغیر علم کے فتویٰ دے،اس پر زمین وآسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں ۔([6])*ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جو فتویٰ دینے میں زیادہ جُرْأَتْ کرتا ہے وہ آگ پر زیادہ جُرْأَتْ کرتا ہے ۔([7])

مختصر شرح :یعنی جو شرعِی مسئلہ بتانے میں احتیاط نہیں کرتا، مثلاً بغیر عِلْم کےمسئلے بتاتا اور جلد


 

 



[1]...فتاوی رضویہ،جلد:14،صفحہ:612،ماخوذاً۔

[2]... فتاوی رضویہ،جلد:23،صفحہ:711۔

[3]... مختصر فتاوی اہلسنت،صفحہ:206۔

[4]... کفریہ  کلمات کے بارے میں سوال جواب،صفحہ:65 بتغیر قلیل۔

[5]... تفسیر نعیمی،پارہ :7،سورۃ الانعام ،تحت الآیت:93،جلد:7،صفحہ:642۔

[6]... تاریخ  مدینہ دمشق، جلد:52،صفحہ:20۔

[7]...دارمی،کتاب،باب الفُتیَا وما فیہ من الشِّدَّۃِ،صفحہ:73،حدیث:159 ۔