Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں تکبیرِ تَحْرِیمہ کی 3 سنتیں  قِسط دُوُم کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر پڑھی جانے والی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: تم مجھ پر درود پڑھو بےشک یہ تمہارے لیے پاکیزگی  ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تکبیر تَحْرِیمہ  کی 3 سنتیں قسط دُوُم

آیت مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْﭪ(۳) (پارہ :29 ،المدثر:3)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اپنے ربّ ہی کی بڑائی بیان کرو۔

اس  آیت مبارَکہ میں تکبیر سے مراد تکبیرِ تَحْرِیمہ ہے ۔ ([2])

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]... مسند امام احمد ،مسند ابی ھریرہ ،جلد:4،صفحہ:409،حدیث:904۔

[2]...الھدیۃ شرح بدایۃ المبتدی ،جلد:1،کتاب صلاۃ ،باب  صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:49۔