Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

(اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ نماز کے لئے کھڑے ہوں تو پہلے نِیّت کرلیجئے! اب کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے! پِھر اللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے ہاتھوں کو نیچے لے آئیے!) (2):تکبیر کے فوراً بعد ہاتھ باندھ لینا۔([1]) (کچھ لوگ تکبیر کہہ کر پہلے ہاتھوں کو ایک جھولا دیتے ہیں، پِھر ہاتھ باندھتے ہیں۔ یہ خِلافِ سُنّت طریقہ ہے۔ ([2])درست اور سُنّت کے مطابق یہ ہے کہ جیسے ہی ہاتھ کانوں کے قریب سے نیچے آنا شروع ہوئے تو سیدھے ناف کے قریب آکر بندھ جائیں)۔ (3):تکبیر ِ تَحْرِیمہ کے وقت سر نہ جھکانا۔([3])

نوٹ: نماز کے متعلق تفصیلی احکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت  مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہمُ العَالِیَہ کی کتا ب نماز کے احکام اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت ، حصّہ:3 پڑھ لیجئے!

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر پڑھی جانے والی دُعا


 

 



[1]...درمختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی بیان المتوتر بالشَّاذِّ،جلد:2،صفحہ:229۔

[2]...نماز کے احکام ،صفحہ:222،ملخصاً۔

[3]...درمختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی قولھم الاساء دون الکراھۃ،جلد:2،صفحہ:208۔