Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے  سِکھانے  کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پر مختصر بیان:5منٹ(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں رُکُوع کی 4 سنتیں قسط دوم کے مَوضوع پرمفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور عیادت کرتے وقت کی دعا  یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا ۔اِنْ شَاۤءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:مجھ پردُرُود شریف پڑھو،اللہ پاک  تم پر رحمت      بھیجےگا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رُکُوع  کی 4 سُنَّتیں قسط دوم  

رُکُوع  کی تَعْرِیف

اِنْحِنَاء یعنی پیٹھ دَوہْری کرنے کو رُکُوع  کہتے ہیں۔

وضاحت:پیٹھ اتنی جھکانا کہ ہاتھ بڑھائیں تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں یہ رُکُوع کا ادنی ٰدرجہ ہے (یعنی کھڑے کھڑے جھکنا شروع کریں  جیسے ہی ہاتھ گھٹنوں کی ہڈی تک پہنچیں رُکُوع کی حد شروع ہوگئی) اب مزید جھکیں کہ پیٹھ مکمل بچھ جائے یہ  پُورا رُکُوع ہے ۔

آیتِ مُبَارَکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ(۴۸) وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(۴۹) (پارہ:28،سورۂ ِالمرسلات :48،49)

تَرْجمہ کَنْزُ الْعِرْفان: اور جب ان سے کہا جائے کہ جھک جاؤ تو وہ نہیں  جھکتے،اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے ۔


 

 



[1]... جامع الصغیر ، صفحہ: 310،حدیث:5032۔