Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

(2):پیٹھ اچھی طرح بچھانا یوں کہ  اگر پانی کا پیالہ پیٹھ پر رکھ دیا جائے تو ٹھہر جائے ([1]) (3):سَر کو پیٹھ کی سیدھ میں رکھنا۔([2])دیکھا گیا ہے کہ لوگ سَر بہت جھکا دیتے ہیں اور بعض پیٹھ سے اُوپَر اُٹھائے رہتے ہیں یہ مکروہِ تنزیہی ہے([3]) (4):پاؤں کی انگلیاں قبلہ رُو رکھنابھی سُنَّت ہے ۔([4])

نوٹ:نماز کے مُتَعَلِّق تفصیلی  اَحْکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہم العَالِیَہ کا رسالہ *..نماز کا طریقہ (حنفی) اور مکتبۃُ المدینہ کی کتاب *..بہارِ شریعت ،حصہ :3 پڑھ لیجئے!

سیکھے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے  والی دعا

عیادت کرتے وقت کی دعا

لَابَأْسَ طَھُوْرٌ  اِنْ شَآءَ  اللّٰہُ 

ترجمہ: کوئی حرج کی بات نہیں  اِنْ شَآءَ اللہ!یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے ۔([5])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟


 

 



[1]... نور الایضاح مع مراقی الفلاح ،کتاب الصلاۃ ،باب سننھا ،صفحہ:144۔

2... نور الایضاح مع مراقی الفلاح ،کتاب الصلاۃ ،باب سننھا ،صفحہ:144۔

[3]...غنیۃ المتملی،صفحہ:349۔

[4]... البحر الرائق،کتاب الصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ،جلد:1،صفحہ:550۔

[5]...بخاری ،کتاب المناقب ،باب عَلَامَاتِ النُّبُوَّۃِ فِی الاِسْلامِ،صفحہ:919،حدیث:3616،مدنی پنج سورۃ ،صفحہ:222۔