Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

مُجْرِم جو روزِ قیامت عذاب کے حقدار ٹھہریں گے، ان کے متعلق ارشاد ہوا: یہ وہ ہیں جب انہیں  کہا جاتا کہ رَبّ کے حُضُور رُکُوع کرو! فریضۂ نماز ادا کرو! تو یہ اِنْکار کر دیتے تھے۔  ([1])  عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: اس آیتِ کریمہ میں رُکُوع سے مراد نماز ہے اور نماز کو رُکُوع اس لئے کہا گیا ہے کیونکہ رُکُوع نماز کا اہم ترین رُکن ہے۔([2])بلکہ اسلامی نماز کی پہچان رُکُوع ہی ہے کہ پہلی اُمّتوں کی نماز میں رُکُوع نہیں تھا۔ ([3]) 

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جب بندہ نماز پڑھتا ہے تو اس کے گناہ اس کے کَندھوں پر آجاتے ہیں،رُکُوع یا سجدہ کرنے سے وہ گناہ جھڑ جاتے ہیں ۔([4])

رُکُوع کی 4 سنتیں

رُکُوع کی  کل 8 سنتیں ہیں، جن میں سے 4 ہم پہلے سیکھ  چکےہیں ،4 آج  سیکھیں گئے۔آیئے! پہلے سیکھی ہوئی سنتیں دُہْرا لیتے ہیں: (1): رُکُوع  میں جانے کے لئے اللہُ اَکْبَر کہنا۔ ([5]) (2):رُکُوع میں 3 مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ العَظِیْم کہنا ۔([6])  (3):مرد کا گھٹنوں کو ہاتھ سے پکڑنا ([7]) (4):اور اُنگلیاں خُوب کھلی رکھنا  سُنّت ہے۔ ([8])

مزید 4 سنتیں جو آج سیکھنی ہیں،  وہ یہ ہیں:

(1):ٹانگیں سیدھی ہونا،بعض  لوگ ٹانگیں کمان کی طرح ٹیڑھی کر لیتے ہیں یہ مکروہ ہے([9])  


 

 



[1]...تفسیر مظہری ، پارہ:29،سورۂِ المرسلات ،تحت الآیۃ :48 ،جلد: 7،صفحہ:322،323 ۔

[2]...تفسیر کبیر، پارہ:29،سورۂِ المرسلات ،تحت الآیۃ :48 ،جلد: 10،صفحہ:781،بتغیر قلیل۔

[3]...مرآۃ المناجیح ،جلد:2،صفحہ:68،ملخصاً۔

[4]...شرح معانی والآثار،کتاب الصلاۃ،باب الافضل الصلاۃ التطوع...الخ ،جلد:1،صفحہ610/611،حدیث:2667۔

[5]...الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔

[6]... الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔

[7]... الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔

[8]... الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔

[9]...بہار شریعت،جلد:1،صفحہ:525۔