Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پرمختصربیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں قبرستان جانے3 کی سنتیں کے موضوع پرمفیدترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور کفر وفقر سے پناہ کی دعا یاد کروائی جائے گا۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالہ سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُودشریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرود ِپاک پڑھ کر آراستہ کرو ، بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لیے نُور ہوگا۔ ([1])

قبرستان جانے 3کی سنتیں

پیارے اسلامی بھائیو!قبرستان جانا سُنّت ہے۔ ([2])

وضاحت: شریعت میں قبرستان جانا یہ ہے کہ آدمی عبرت و نصیحت کے لئے جائے، وہاں دفن مُردَوں کو ایصالِ ثواب کرے، موت اور قبر و آخرت کو یاد کرے۔ کھیل کُود کے لئے قبرستان جانا، وہاں بیٹھ کر گپیں ہانکنا، قبرستان کو راستہ بنانا وغیرہ  غفلت ہے، دِل کی سختی کی علامت ہے۔ 

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسولِ ذیشان مکی مدنی سلطان صَلی  اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ اس کے سبب  دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی یاد نصیب ہوتی ہے ۔([3])


 

 



[1]...مسند الفردوس ،جلد: 2،صفحہ:291،حدیث :3330۔

[2]...فتاوی رضویہ ،جلد:9،صفحہ:532،بتغیر قلیل۔

[3]...ابن ماجہ، ابواب الجنائز ،باب ماجاء فی زیارۃ القبور،صفحہ:252،حدیث:1571 ۔